کراچی : لیاری، ڈیفنس میں پولیس کی کارروائی، گینگ وار کے تین ملزم گرفتار

Arrest

Arrest

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری اور ڈیفنس میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کے 3 ملزم گرفتار کر لیے۔

پولیس نے کمہار واڑہ میں چھاپہ مار کارروائی میں گینگ وار کے کارندوں وقاص پٹھان اور رحیم عرف ملا کو گرفتار کیا۔ ملزموں کا تعلق گینگ وار کے شیراز کامریڈ گروپ سے ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوا۔ دونوں ملزم سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ ڈیفنس فیز 7 میں مبینہ مقابلے کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔