کراچی : لیاری میں 2 گینگ وار گروپوں میں تصادم، 4 افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں 2 گینگ وار گروپ ایک دوسرے پر فائرنگ، دستی بم سے حملے کرتے رہے جس سے افشانی گلی، کلاکوٹ اور اطراف کے علاقے میدان جنگ بن گئے۔

دستی بم کے دھماکوں سے 4 افراد زخمی ہو گئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ گینگ وار گروپوں کے ملزمان میں مورچہ بند فائرنگ کا سلسلہ جمعہ کی شب سے جاری ہے جس پر پولیس اور رینجرز قابو پانے میں ناکام نظر آتے ہیں۔

تصادم کے باعث پولیس اور رینجرز کے بھاری نفری نے سنگولین اور اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اور 2 گینگ وار ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ اور موبائل سمز برآمد کر لیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لیاری کی صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ گینگ وار گروپ علاقے فتح کرنے کی جنگ میں ایک دوسرے کو نشانہ بنا رہے ہیں۔