کراچی: لیاری میںگینگ وار ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے پولیس کے چھاپے

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں گبول پارک کے قریب پولیس نے گینگ وار ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے چھاپہ مارا جس کے دوران دستی بم سلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ کلاکوٹ تھانے کی پولیس نے لیاری کے علاقے میں گبول پارک کے قریب گینگ وار ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے چھاپہ مارا، جس کے دوران پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

چھاپے کے وقت علاقے میں بجلی کی بندش تھی، اسی دوران ایک ملزم زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس چھاپہ مار کارروائی کے دوران 24 دستی بم ،4 ٹی ٹی پستول اور 800 ایس این جی کی گولیاں برآمد کرلی گئیں۔