کراچی : لیاری میں دو گروپوں میں تصادم، تین افراد ہلاک

Dead Body

Dead Body

کراچی (جیوڈیسک) لیاری کے علاقے غریب شاہ روڈ کے قریب دو گروپوں کے تصادم سے علاقہ میدان جنگ بن گیا۔

وقفے وقفے سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ ایس ایس پی سٹی جاوید جسکانی کے مطابق ہلاک ہونے والے تینوں افراد کا تعلق گینگ وار کے عزیر بلوچ گروپ سے ہے۔

ہلاک افراد میں سے ایک شخص کی شناخت سلیمان عرف سلو کے نام سے ہوئی وہ آئی جی سندھ ہاؤس کے گارڈ کے قتل میں ملوث ہے۔