کراچی: لیاری میں فائرنگ اور دستی بم حملے، خاتون سمیت 3 افراد زخمی

Lyari

Lyari

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں فائرنگ اور دستی بم حملوں میں ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ لیاری کے علاقے رانگی واڑہ، چاکیواڑہ، گل محمد لین سمیت مختلف علاقوں میں دو گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

گل محمد لین میں متعدد دستی بم حملے کیے گئے جن کی زد میں آکر خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ شدید فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس ہے اور عوام گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

دوسری جانب لیاری کے مختلف علاقوں میں گینگ وار کے ملزموں کا رینجرز سے بھی فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔