کراچی: لیاری اورکھوڑی گارڈن میں مبینہ مقابلے، 3 ملزمان ہلاک

Lyari

Lyari

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز اور پولیس کے مبینہ مقابلے کے دوران 2 گینگ وار ملزمان مارے گئے ہیں، جبکہ کھوڑی گارڈن کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم مارا گیا۔

پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے شاہ عبدالطیف بھٹائی روڈ پر پولیس اور رینجرز کے مبینہ مقابلے کے دوران 2 ملزمان مارے گئے. پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے تھا۔

مقابلے کے دوران مارے جانے والے ملزمان کی شناخت شعیب اور صمد کے ناموں سے ہوئی ہے. ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی موجود تھاجبکہ کھوڑی گارڈن کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم مارا گیا، دونوں مبینہ مقابلوں کے دوران مارے گئے ملزمان کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔