کراچی (جیوڈیسک) لیاری میں رینجرز مقابلے کے دوران 2 گینگ وار کے اہم ملزمان مارے گئے، رینجرز ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مارے جانے والے دونوں خطرناک ملزمان 31 افراد کے قتل میں ملوث ہیں۔ رینجرز ذرائع کے مطابق لیاری کے علاقے موسیٰ لین میں رینجرز اہلکاروں کی جانب سے گشت جاری تھا کہ گینگ وار ملزمان نے رینجرز اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے لئے فائرنگ کر دی، رینجرز اہلکاروں کی جوابی کاروائی کے دوران 2 گینگ وار کے اہم ملزمان مارے گئے
مارے جانے والے ملزمان ٹارگٹَ کلنگ کی واردتوں میں ملوث رہ چکے تھے، مارے جانے والے ملزمان میں عبدالحفیظ اور حمزہ حسن عرف حمزہ امریکن شامل ہیں، جن کا تعلق لیاری گینگ وار کے شیراز کامریڈ گروپ سے تھا۔ رینجرز ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مارے جانے والے دونوں گینگ وار کے خطرناک ملزمان 31 افراد کے قتل میں ملوث ہیں،جن کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے۔