کراچی: لیاری میں رینجرز کی کارروائی، گینگ وار کے 2 ملزم ہلاک

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) لیاری کے علاقے غلام شاہ لین میں کشتی چوک کے قریب رینجرز کی کارروائی، ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں بابا لاڈلہ گروپ سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق لیاری کے علاقے غلام شاہ لین میں کشتی چوک کے قریب کارروائی کے دوران ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں گینگ وار کے 2 کارندے مارے گئے۔ مارے جانے والے ملزمان کا تعلق با با لاڈلہ گروپ سے تھا

مارا جانے والا ملزم سمیر قتل ، بھتہ خوری اور گینگ ریپ سمیت 20 سے زائد جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھا جبکہ ملزم شہزاد 12 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے، ملزمان کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔