کراچی(جیوڈیسک)لیاری جہان آباد میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔ دو بدنام جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ کریکر سمیت مختلف اقسام کے 20 ہتھیار برآمد جبکہ محمودآباد میں پولیس نے دس سے زائدمشتبہ افراد کو حراست لے لیا۔
لیاری کے علاقے جہان آباد میں جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس میں رینجرز کی خواتین اہلکاروں اور انسداد دہشت گردی اسکواڈ سمیت دیگر اہلکاروں نے حصہ لیا۔
سراغ رساں کتوں سے بھی مدد لی گئی۔ علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی اور دو بدنام جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ تلاشی کے دوران کریکر سمیت مختلف اقسام کے 20 ہتھیار برآمد کیے گئے۔ ادھر پولیس نے محمود آباد میں سرچ آپریشن کرکے دس سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔