کراچی : لیاری میں دکان پر فائرنگ، پیپلزپارٹی کے 3 کارکن ہلاک

Shop

Shop

کراچی (جیوڈیسک) لیاری میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے جس سے پیپلزپارٹی کے 3 کارکن جاں بحق ہوگئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

لیاری کے علاقے خالق جمعہ ہال کے قریب نامعلوم افراد نے دکان کے باہر بیٹھے افراد پر فائرنگ کردی جس سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں عنایت بلوچ، شکور بلوچ اور اعجاز بلوچ نے دم توڑدیااورانکے ساتھی علی حیدر کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے اسے بظاہر گینگ وار کا نتیجہ قرا دیا ہے جبکہ بلاول ہاؤس کے ترجمان اعجاز درانی نے کہا کہ لیاری میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کا قتل 18 اکتوبر کے تاریخی جلسے کا ردعمل ہے،ان کا کہنا تھا کہ تمام ملک دشمن ناصرنے پیپلزپارٹی کے خلاف گرینڈالائنس بنالیاہے۔

اور پیپلزپارٹی کاگڑھ لیاری ان کاہدف ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے لیاری میں پیپلزپارٹی کے کارکنان کی ہلاکت کا نوٹس لے کر آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو فوری طورپر گرفتار کیا جائے۔