کراچی: لیاری میں بھتا خور ایک بار پھر سرگرم

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں بھتا خور ایک بار پھر سرگرم ہوگئے، ایک ماہ میں پچاس سے زائد تاجروں کو بھتے کی پرچیاں دے دی گئیں۔

دکانداروں نے احتجاجاً کاروبار بند کرکے سندھ اسمبلی کے قریب دھرنا دیدیا۔ بھتا دو یا جان۔لیاری کے تاجر آخر جائیں تو جائیں کہاںٕ۔ جھٹ پھٹ مارکیٹ ، شاہ بیگ لین اور غریب شاہ مارکیٹ کے بےبس تاجر مجبور ہیں کاروبار بند کرکے احتجاج کرنے پر۔

گزشتہ ایک ماہ میں پچاس سے زائد تاجروں کو دی جاچکی ہیں پچاس ہزار سے بیس لاکھ روپے تک کی پرچیاں۔لیاری ٹائون آفس کے باہر احتجاج کرتے مظاہرین کے مطابق بھتا خور کم عمر لڑکوں سے بھتے کی پرچی کے ساتھ دستی بم بھی بھجواتے ہیں۔پلے کارڈ اٹھائے مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز کے علم میں ہونے کے باوجودبھتا خوری کی وارداتیں کم نہیں ہورہیں۔علاقے میں بھتا خوری سے تنگ تاجروں کا مطالبہ ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنا کاروبار سکون سے جاری رکھ سکیں۔