کراچی(جیوڈیسک) کراچی متحدہ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کراچی میں ان کی جماعت کے مینڈیٹ پر شب خون مارا جارہا ہے۔ لوگوں کو ووٹ ڈالنے سے روکا جارہا ہے۔ایم کیو ایم کے مر کز نائن زیرو پر نبیل گبول اور رضا ہارون کے ہمران ہنگامی پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ میرے حلقے کے 37پولنگ اسٹیشنزپر قبضہ ہے۔
یہ طرز عمل یہ منصفانہ اور شفاف انتخابات کی نفی ہے ۔ایسے حلقے جہاں ایم کیو ایم متواتر جیت کر آتی رہی ہے وہاں ان حلقوں میں پولنگ اسٹیشنزپر انتخابی سامان مہیا نہیں کیا گیا،پولنگ میں جان بوجھ کر تاخیر کی گئی ،ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ایم کیو ایم کے مینڈیٹ اور الیکشن کو یرغمال بنایا جارہا ہے۔