کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں سندھ اور وفاقی حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت میں جانا یا نہ جانا اہم نہیں۔ عزیز آباد کے جناح گراونڈ میں افطار ڈنر سے خطاب میں ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش چیلچز سے نمٹنے کے لئے قومی حکمت عملی بنانا ہو گی۔
حکومت میں جانا یا نہ جانا اہم نہیں ہے ،تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔ فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ سے تعلقات کے نئے سفر کا آغاز ہو ا ہے، 2012 کے سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو چند ترامیم کے ساتھ بحال کیا جائے۔
رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو شرکت کی دعوت دی تھی، لیکن وہ نہیں آئے اس میں بد کو ئی بد گمانی نہیں کرنی چاہیے۔ صدارتی انتخاب مین ن لیگ کی حمایت غیر مشروط تھی۔ مسلم لیگ فکنشنل کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں تاکہ سندھ میں اچھی اپوزیشن بن سکے۔ مسلم لیگ ن سے حکومت میں شمیولیت سے کوئی بات نہیں ہوئی۔
ذرائع سے گفتگو میں شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے محبت ختم نہیں ہو ئی۔ ایم کیو ایم والے ہمارے ہیں خواہش ہے کہ وہ حکومت کا حصہ بنیں۔ مسلم لیگ فنکشنل کے امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ پیر پگاڑا اور بھائی کا رشتہ بہت پرانا۔
سیاست اپنی جگہ ایم کیو ایم سے تعلق بہت گہرا ہے۔ تاہم اتحاد کے بارے میں کچھ کہنا کہنا قبل از وقت ہے۔ ایم کیو ایم کے افطار ڈنر جس میں معروف سیاسی شخصیات سمیت ادیبوں، کالم نگاروں اور فنکاروں نے شرکت کی۔