کراچی: ایم اے جناح روڈ پر مارکیٹ میں آتش زدگی، 6 دکانیں جل گئیں

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) ایم اے جناح روڈ پر عالم کلاتھ مارکیٹ میں کپڑے کے گودام میں آگ لگنے سے 6 دکانیں جل گئی۔ سینٹرل فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق آگ کپڑے کے گودام میں لگی جس نے 6 دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، تاہم آگ پر قابو پالیا گیا ہےاور کولنگ کا عمل جاری ہے۔

آگ لگنے سے 6 دکانیں جل گئیں جبکہ متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا ہے ، دکاندار وں کے مطابق آگ لگنے سے ایک کڑور سے زائد کا نقصان ہو ا ہے۔