کراچی: مچھر کالونی میں پولیس مقابلہ، 4 ملزمان ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر واقع مچھر کالونی پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلے کے دوران 4 ملزمان ہلاک ہو گئے۔

ایس ایس پی ملیر راو انوار کے مطابق سپر ہائی وے پر واقع مچھر کالونی میں واقع مکان پر پولیس کی کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی اور دستی بم سے حملہ کیا پولیس کی جوابی کاروائی کے نتیجے میں 2 ملزمان موقع پر ہلاک ہو گئے۔

جبکہ 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے ۔تا ہم زخمی ہو نے والے دونوں ملزمان اسپتال منتقل کر نے کے دوران زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے، ہلاک ہو نے والے ملزمان کی لا شوں کو ضابطے کی کاروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔