کراچی : مدینہ کالونی دستی بم حملے کی سی سی ٹی وی وڈیو

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن میں پانچ جنوری کو دکان پر فائرنگ اور دستی بم حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلدیہ کے علاقے مدینہ کالونی میں پانچ جنوری کو ہونے والا دستی بم حملہ اور فائرنگ کی گئی۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے دکان کے باہر ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کیا گیا۔

فائرنگ اور دستی بم حملے میں دو پولیس اہلکار محمد خان اور عبدالرحیم جاں بحق ہو گئے تھے۔ فائر نگ اور دستی بم حملہ سیاسی جماعت کے مقامی رہنما کی دکان پر کیا گیا تھا۔