کراچی: مدینہ کالونی اور سہراب گوٹھ میں مبینہ مقابلے، 3 ملزمان ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے مدینہ کالونی اور سہراب گوٹھ میں دو مبینہ مقابلوں میں 3 ملزمان مارے گئے۔ پولیس کے مطابق مدینہ کالونی کے علاقے میں علی الصبح مبینہ مقابلہ ہوا،جس کے دوران رینجرز اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 ملزمان مارے گئے۔

تاہم ترجمان رینجرز کی جانب سے فی الحال میڈیا کو مقابلے سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں ،جبکہ مارے گئے ملزمان کی لاشیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

اس سے قبل سہراب گوٹھ کے علاقے میں سچل پولیس اسٹیشن کی حدود میں مبینہ مقابلے کے دوران جرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم مارا گیا،،،جس کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے،،،پولیس نے لاش کو سچل پولیس اسٹیشن سے اایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا۔