کراچی : محمود آباد میں نشے کے عادی بیٹے نے ماں کو قتل کردیا

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک) کراچی کے علاقے محمود آباد میں نشے کے عادی بیٹے نے ماں کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق محمود آباد میں نشے کے عادی بیٹے نے پیسے نہ دینے پر اپنی ماں کو قتل کیا۔

ملزم نے ماں کے کام پرواپس آنے پراس کا گلا گھونٹ دیا۔ مقتولہ کی شناخت زینت بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔واقعے کے بعد ملزم فرارہوگیا۔