کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے محمود آباد میں زہریلی شراب پینے سے 8 افراد ہلاک اور 15 سے زائد کی حالت غیر ہو گئی۔ محمود آباد میں زہریلی شراب پینے سے 8 افراد ہلاک اور 15 سے زائد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، پولیس کے مطابق گزشتہ شب اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے شراب پی تھی۔
جس میں سے بیشتر کی حالت خراب ہو گئی ، کئی افراد پرائیویٹ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات ہو رہی ہے اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔