کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کےلیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
شہر میں سیکیورٹی کی صورتحال پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق پولیس اور رینجرز کو اضافی گشت اور اسنیپ چیکنگ کا حکم دیا گیا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنی شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں۔ ڈبل سواری پر پابندی اوردفعہ 144پہلے ہی نافذہے، قانون نافذ کرنے والےاہلکاروں کو چیلنج نہ کریں اور ان سے تعاون کریں۔