کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں گرمی جھلساتی گرمی کا پارہ 40 سینٹی گریڈ پر جاپہنچا۔گھر تنور بنے تو شہریوں کی بڑی تعداد نے ساحل کا رخ کیا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ موسم کے آگ لگاتے تیور آئندہ کئی دنوں تک برقرار رہیں گے- شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے،۔شدید گرمی کے غیظ و غضب سے بچنے کیلئے شہریوں نے ساحل کا رخ کیا اور سمندر کی لہروں سے لطف اندوز ہوئے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ آگ لگانے والی گرمی اور طویل لوڈ شیڈنگ میں ساحل سمندر وہ مقام ہے جہاں اُن کی شکایات کم تو نہیں ہوتیں تاہم دھیان بٹ جاتا ہے۔
بچے ہوں یا بڑے ، سب سمندر کے ٹھنڈے ٹھار پانی میں کھیلتے اور سورج ڈھلنے کا انتظار کرتے رہے- کراچی کے شہری ہر موسم کو خوب انجوائے کرتے ہیں لہروں سے لطف اندوز ہوتے لوگوں کا کہنا ہے کہ گرمی ہے تو کیا ہوا ہمارے پاس ساحل جیسی نعمت جو موجود ہے۔