کراچی : ملیر ہالٹ کے قریب پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک، 3 اہلکار زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) ملیر ہالٹ کے قریب پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی کے مطابق ملیر ہالٹ کے قریب اے وی سی سی اور سی پی ایل سی نے کارروائی کر کے 2 ملزمان کو ہلاک کر دیا۔

ملزمان نے پولیس پر 2 دستی بموں سے حملہ کیا تھا۔ ایس ایس پی ناصر آفتاب کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم اور واکی ٹاکی بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔