کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی ملیر جیل سے 172 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیا۔ ماہی گیروں کو کل واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ حکومت پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیا۔
فشر فوک فورم کی جانب سے رہائی پانے والے ماہی گیروں کو اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔ ماہی گیروں کو ٹرین کے ذریعے لاہور روانہ کیا جائے گا جہاں انہیں کل واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ بھارتی ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا ۔