کراچی : ملیر کینٹ سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ملیر کینٹ کے علاقے سے 2 افراد کی لاشیں بر آمد ہو ئی ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد کو تشدد کر کے قتل کیا گیا۔

مرنے والے دونوں افراد ڈیری فارم کے ملازم تھے۔ برآمد ہونے والی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے جناح ھسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔