کراچی: ملیر میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن، 31 ملزمان گرفتار

Karachi Operation

Karachi Operation

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ملیر کے علاقے آسو گوٹھ میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کر کے گینگ وار سے وابستہ 31 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ناصر آفتاب کے مطابق ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جس میں ایس ایم جی، جی تھری اور جدید ہتھیار شامل ہیں۔

ایس ایس پی ناصر آفتاب کے مطابق ملزمان گینگ وار، اغوابرائے تاوان اور بھتاخوری میں ملوث ہیں۔