کراچی: ملیر ندی کے قریب رینجرز کا مقابلہ، 5 ملزمان ہلاک

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) ملیر ندی کے علاقے میں رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار سے تعلق رکھنے والے 5 ا نتہائی خطر ناک ملزما ن ہلاک ہو گئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے ملیرندی کے قریب رینجرز کی کارروائی کے نتیجے میں لیاری گینگ وار کے 5 مطلوب ملزمان ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ہو نے والے ملزمان میں اکبر ملیری، شیراز کامریڈ، خالد لاشاری، گلاب حسن عرف پیرو اور یوسف پٹھان شامل ہیں۔ رینجرز سے مقابلے میں ہلاک ہو نے والے گینگسٹر دہشتگردی اور قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھے، مارے گئے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے۔