کراچی: ملیر میں سینئر سول جج کی گاڑی کے قریب فائرنگ

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ملیر کے علاقےالفلاح میں سینئر سول جج کی گاڑی کے قریب فائرنگ کی گئی ہے۔

ایس ایس پی کورنگی جنید شیخ کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں سینئر سول جج سکندر حمید محفوظ رہے۔

سینئر سول جج کے گن مین کی فائرنگ سےایک ملزم زخمی حالت میں فرار ہو گیا۔ ابتدائی طور پر واقعہ اسٹریٹ کرائم لگتا ہے۔