کراچی: منگھوپیر میں پولیس مقابلہ، 7 مغوی بازیاب، اغوا کار فرار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پولیس نے اغوا کاروں سے مقابلے کے بعد 7 مغویوں کو بازیاب کرالیا ، اغوا شدہ افراد فیکٹری ملازم تھے، جنہیں آفس وین سے اغوا کیا گیا تھا۔

ایس ایس پی ڈسڑکٹ ویسٹ عرفان بلوچ نے جیو نیوز کو بتایا کہ تمام افراد فیکٹری میں ملازمت کرتے ہیں، جنہیں تاوان کے لیے گزشتہ روز اغوا کیا گیا تھا۔ سی پی ایل سی کے چیف احمد چنائے نے بتایا۔

کہ منگھوپیر سے اغوا ہونے والے ملازمین ہائی ایس کے ذریعے بلوچستان میں واقع فیکٹری سے واپس کراچی آرہے تھے۔ احمد چنائے کے مطابق اغواکار ہائی ایس وین کو نادرن بائی پاس پر چھوڑ کر مغویوں کو ساتھ لے گئے تھے، پولیس کارروائی کے دوران اغواکار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔