کراچی: منگھوپیر میں رینجرز کی کارروائی، ایک مبینہ دہشتگرد ہلاک، باقی فرار

Manghopir

Manghopir

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں رینجرز ہیڈکوارٹرزک ے قریب موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیونیوز نے حاصل کرلی ہے ، دھماکے میں رینجرز اہلکار سمیت 8افراد زخمی ہوئے۔ دوسری جانب دھماکا کرنے والا دہشت گرد مقابلے کے بعد ہلاک ہوگیا۔

نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں سچل رینجرز ہیڈ کوارٹرز کے قریب ہونے والے دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبح 6 بج کر 38 منٹ پر ایک موٹر سائیکل سوار آتا ہے اور اپنی موٹر سائیکل کھڑی کرکے چلا جاتا ہے، تقریباً صبح 8بج کر 48 منٹ پر ایک جیپ موٹر کے قریب پہنچتی ہے تو زوردار دھماکہ ہوگیا، جس کے بعد علاقے میں افراتفریح پھیل گئی۔

دھماکے سے خوف و ہراس پھیل گیا اور علاقے میں بڑی تعداد میں موجود اسکولوں میں بچے سہم گئے، جبکہ بے شمار اسکولوں کو فوری طور پر بند کردیا گیا۔ دھماکہ سے دکانوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے میں رینجرز اہلکار سمیت 8 افراد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب رینجرز ذرائع نے دعویٰ کیا کہ منگھوپیر کے علاقے کواری کالونی میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا جس پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ باقی فرار ہو گئے۔ زینجرز ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد سفی اللہ آج رینجرز ہیڈکوارٹر کے قریب ہونے والے دھماکے میں ملوث تھا۔