کراچی: منگھوپیر میں مقابلہ، کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشت گرد ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے منگھو پیر، سلطان آباد میں سی آئی ڈی، حساس ادارے اور رینجرز نے مشترکہ چھاپہ مارا جس کے دوران تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والا ایک مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے مطابق منگھو پیر ،سلطان آباد میں سی آئی ڈی، حساس ادارے اور رینجرز نے مشترکہ چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران قانون نافذ کر نے والے اداروں اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان کا ایک مبینہ دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ہو نے والے مبینہ دہشت گرد کے قبضے سے ایک کلاشنکوف اور 2 دستی بم برآمد ہو ئے۔ بعد ازاں زخمی حالت میں گرفتار ہو نے والا مبینہ دہشت گرد زخموں کی تاب نہ لا کر دوران علاج ہلاک ہو گیا۔ مبینہ دہشت گر د کی شناخت کالعدم تحریک طالبان حکیم اللہ محسود گروپ کے حضرت علی کے نام سے ہو ئی ہے، حضرت علی دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔