کراچی (اسٹاف رپورٹر) سور کی چربی سے گھی کی تیاری کیخلاف سپریم کورٹ کے نوٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ کرپشن وہ ناسور ہے جس کی کوکھ سے دہشتگردی ‘ ملاوٹ ‘ ناجائز منافع خوری ‘ ذخیرہ اندوزی جیسے جرائم اور فحاشی ‘ جسم فروشی ‘ حرام کاری و بے غیرتی جیسے رویئے فروغ پاتے ہیں اور اگر متقدر ‘ با اختیارا ور طاقتور طبقات کرپشن کا شکار ہوجائیں یا کرپشن کو فروغ دینے لگیں تو یہ ناسور قوم کی رگ رگ میں سماکر حلال و حرام کی تمیز مٹادیتا ہے اور افسوسناک بات یہ ہے کہ پاکستان کے مقتدر ‘ با اختیار اور طاقتور طبقات نہ صرف کرپشن میں ملوث ہیں بلکہ خود کو احتساب سے محفوظ رکھنے کیلئے کرپشن کو مزید فروغ بھی دے رہے ہیں جس کی وجہ سے تمام قومی ادارے اپنی افادیت و فعالیت سے محروم ہوچکے ہیں اور قانون و سزا کے خوف کی ناپیدگی معاشرے کو اس جانب لیجارہی ہے جہاں مسلم ملک میں ملاوٹ اور ناجائز منافع خوری اور سود ہی عام نہیں ہے بلکہ مردار اور حرام جانوروں کا گوشت ‘ سور کی چربی سے تیار گھی اور مضر وحرام اشیاءکی فروخت بھی جارہی ہے اور اگر سپریم کورٹ اس ملک و قوم پر کوئی احسان کرنا چاہتا ہے تو روایتی فیصلوں کی بجائے مبنی بر انصاف وغیر جانبدارانہ فیصلوں کے ذریعے سپریم کورٹ کو کرپشن کرنے والوں کو نشان عبرت بنانا ہوگا اور اس ملک کو کرپشن کی لت کا شکار حکمرانوں ‘ با اختیار خاندانوں ‘ مقتدر طبقات ‘ استحصالی عناصر اور رشوت خور سرکاری ملازمین سے پاک کرنا ہوگا اور یقین جانئے عدلیہ ایسا کرنے میں کامیاب ہوگئی تو انشاءاللہ پاکستان ہر برائی اور تباہی سے محفوظ ہوجائے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )خاتم الانبیاء ﷺ کی ذات اقدس صرف مسلمانوں کیلئے نہیں بلکہ تمام مذاہب کے ماننے والوں ‘ تمام عالموں اور ہر عالم میں بسنے والی تمام مخلوقات کیلئے رحمت کا باعث اور ان محبوب خدا سے محبت‘ ان کے ذریعے انسانوں تک پہنچنے والی رب کی ہدایات و تعلیمات پر عمل اورمحمد مصطفی کی سیرت و سنت کی پیروی روز قیامت حبیب خدا کی شفاعت کے حصول اور رب کی رحمت سے مغفرت کا باعث بن سکتی ہے مگر افسوس کہ کچھ نا عاقبت اندیش افراد انسانوں کے درمیان تصادم اور مذہبی رواداری کے خاتمہ کیلئے رحمت اللعالمین کی شان میں گستاخی کیلئے اپنے اوپر رب کی رحمت ‘ نبی کی شفاعت اور مغفرت کے دروازے بند کرنے کیساتھ دنیا میں ایسے فتنہ وفساد کی بنیاد رکھ رہے ہیں جو دنیا کی تباہی کا باعث بن جائے گی اور ان کا یہ اقدام صرف حرمت رسول کا پاسداروں کیلئے تکلیف و ایذا کا باعث ہی نہیں بلکہ ہر مذہب کے ماننے والے ہر انسان کے مستقبل کیلئے بھی خطرہ ہے اور تمام مذاہب کے ماننے والے شان رسالت میں گستاخی کی مذمت او ر گستاخان رسول کے محاسبہ کا مطالبہ کرتے ہیں ۔گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکا ر امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بسنے والا ہر فرد اور ہندو برادری سمیت ہر برادری و ہر اقلیت پاکستان سے محبت کرتی ہے اور اس کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا دیانتدارانہ کردار ادا کررہی ہے اور پاکستان کیساتھ نبیﷺ کی حرمت کے تحفظ کیلئے سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ کے میگا سٹی کراچی سمیت بدین ‘ دادو‘ گھوٹکی ‘ حیدرآباد ‘جیکب آباد ‘ جامشور ‘ کراچی ‘ کشمور ‘ خیرپور ‘ لاڑکانہ ‘ مٹیاری ‘ میرپور خاص ‘نو شہرو فیروز ‘شہیدبینظیر آباد ‘قمبر شہدادکوٹ ‘ سانگھڑ ‘ شکارپور‘ سکھر ‘ ٹنڈو الہٰیار ‘ ٹنڈو محمد خان ‘تھرپارکر ‘ ٹھٹھہ ‘ عمر کوٹ ‘ سجاول اور دیگر اضلاع میں جاری پاکستان سولنگی اتحاد اور سندھ ساوا ایسوسی ایشن کی مشترکہ مردم شماری آگہی مہم کے تحت سولنگی رضاکاراپنے اپنے حلقے میں ہر گھر اور ہر فرد تک رسائی یقینی بناکر اسے مردم شماری میں بھرپور حصہ لینے ‘ مردم شماری کے عملے بھرپور تعاون کرنے ‘ گھر تمام افراد بشمول خواتین کا مردم شماری میں اندراج یقینی بنانے اور18سال سے زائد تمام بالغ افراد اور ہر ماں ‘ بہن ‘ بیٹی کے ووٹ کا اندراج یقینی بنانے پر قائل کررہے ہیں۔ اس موقع پر مردم شماری آگہی مہم کے جائزے کیلئے سندھ کا دورہ کرنے والے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی نے سندھ ساوا سولنگی ایسوسی ایشن کے رہنما ¶ں ڈاکٹر مسعود سولنگی ‘ عرفا ن سولنگی ‘ دیدار علی سولنگی ‘ دھنی بخش سولنگی ‘ ممتاز علی سولنگی ‘ڈاکٹر اللہ ڈنو سولنگی ‘ ساگر سولنگی ‘ دلبر سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیرسولنگی و دیگراور سولنگی اتحاد کے رہنما ¶ں ڈاکٹر اے ڈی سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ صالح سولنگی ‘ایاز سولنگی ‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ روشن سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ عباس سولنگی ‘ جمعہ خان سولنگی ‘ الیاس سولنگی ودیگر کے ہمراہ سندھ کے تمام اضلاع کا دورہ کیا اور کچے کے دوردراز علاقوں تک پہنچ کر نہ صرف مردم شماری آگہی مہم کی نگرانی کی بلکہ سولنگی برادری کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہیں باور کرایا کہ مردم شماری میں ہر فرد اور ہر ووٹ کا اندراج اور انتخابات میں ہر ووٹ کا سولنگی اتحاد کے حق میں استعمال برادری کو اختیار و اقتدار میں شراکت دلاکر برادری کے تمام مسائل اور مصائب سے نجات اور محفوظ و خوشحال مستقبل کا ضامن بن سکتا ہے ۔