کراچی (جیوڈیسک) شہر میں آج سے 23 مارچ تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کی سفارش پر محکمہ داخلہ سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 23مارچ تک پابندی عائد کی ہے۔
پابندی کا اطلاق پیر کی رات 12بجے سے ہو گیا۔ صحافیوں اور معمر افراد کو پابندی سے استثنا حاصل ہو گا۔
ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ شہر میں انسداد پولیو مہم شروع ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔