کراچی: ماڑی پور میں کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ماڑی پور میں قانون نافذ کر نے والے اداروں کی مبینہ کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق اولڈ سٹی ایریا کے علاقے ماڑی پور میں قانون نافذ کر نے والے اداروں کی کارروائی، چھاپے کے دوران مبینہ مقابلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گرد مارے گئے، مارے جانے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد، ملزمان کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔