کراچی: ماڑی پور، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، صفورا گوٹھ میں لاش برآمد

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ماڑی پور میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، صفورا گوٹھ میں نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔

کراچی کے علاقے ماڑی پور میں ہاکس بے روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، مقتول کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

دوسری جانب صفورا گوٹھ کے علاقے گلشن عمیر میں ایک گھر سے نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی جس کی شناخت تیس سالہ زاہد کے نام سے کر لی گئی ہے، پولیس نے اس پراسرار موت کی مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔