کراچی: ماڑی پور میں مبینہ پولیس مقابلہ ایک ملزم ہلاک، ساتھی فرار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ماڑی پور میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا، جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ماڑی پور کے علاقے میں جرائم کی واردتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔

جوابی کارروائی میں ایک مبینہ ملزم مارا گیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہو گیا۔ ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم کئی جرائم کی واردتوں میں مطلوب تھا۔