سمندری ہوائیں چل پڑیں، کراچی میں شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا
Posted on September 23, 2015 By Majid Khan کراچی, مقامی خبریں
Karachi Weather
کراچی (جیوڈیسک) گزشتہ ہفتے سے جاری شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا، جنوب مغرب سے چلنے والی ہوائوں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آگئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی علاقوں سے سمندری ہوائیں 8 سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جس کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔
آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع صاف رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com