کراچی ہول سیل مارکیٹ میں چینی 49 روپے 80 پیسے فی کلو ہو گئی

Sugar

Sugar

کراچی (جیوڈیسک) سندھ کی شوگر ملوں میں گنے کی کرشنگ بحال ہونے کے بعد کراچی ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو چینی 50 روپے سے بھی نیچے آگئی۔

کراچی ہول سیل مارکیٹ میں چینی دو روز کے دوران 1 روپے 70 پیسے کم ہوکر 49 روپے 80 پیسے فی کلو کی سطح پر آگئی۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سندھ کی شوگر ملوں میں گنے کی کرشنگ ایک بار پھر شروع ہوجانے کے بعد چینی کی سپلائی بہتر ہونے سے اس کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

انڈسٹری ماہرین کا کہنا ہے کہ سندھ میں گنے کا معیار بہتر ہے اور تقریبا 100 کلو گنے سے اوسط 11 کلو چینی تیار ہوجاتی ہے ۔