کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے پر حراست میں لئے گئے دو دلہائوں کو بم ڈسپوزل سکواڈ کی رپورٹ آنے کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بی ڈی کی رپورٹ کے مطابق آتش بازی کے سامان میں مہلک دھماکہ خیز مواد شامل نہیں تھا۔ دو روز قبل کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں شادی کی تقریب میں شدید آتش بازی کرنے پر حراست میں لئے گئے دو دلہا نعمان اور سفیان کو پولیس نے بم ڈسپوزل سکواڈ کی رپورٹ آنے کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل سکواڈ کی رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب میں چلائے گئے پٹاخوں میں مہلک دھماکہ خیز مواد موجود نہیں تھا جس کے بعد پولیس نے دونوں ملزمان کو ضمانت پر رہا کر دیا۔
واضح رہے کہ پولیس نے شادی کی تقریب میں آتش بازی کے دوران زور دار دھماکوں کے بعد دھماکہ خیز مواد استعمال کرنے کے شبے میں دونوں دلہائوں کو گرفتار کر کے ایکسپلوزیو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔