کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت مختلف شہروں میں موبائل فون سروسز بند ہوگئی ہیں، شہدائے کربلا کے چہلم کے جلوس اور مجالس کی سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے موبائل فونز سروسز کو عارضی طور پر بند کیا کر دیا گیا ہے۔
سکھر سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بھی موبائل فونز بند ہوگئے ہیں، صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق سیکورٹی امور کی انجام دہی کے لئے کراچی سمیت سندھ بھر میں فونز سروسز دوپہر 12 سے رات 10 بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق صوبے میں ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے ۔ موبائل فونزبند ہونے کے بعد لوگ لینڈ لائن فون ، انٹرنیٹ اور سوشل نیٹ ورکنگ کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطہ کررہے ہیں۔