کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مولانا اکبر سعید فاروقی کے قتل کے ملزم سید فرحت عباس کو 21 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ اہلسنت والجماعت کے ترجمان مولانا اکبر سعید فاروقی کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم سید فرحت عباس کو گلشن اقبال پولیس نے ریمانڈ کے لئے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔
تفتیشی افسر کے مطابق ملزم گلبہار، لنڈی کوتل چورنگی پر متعدد افراد کے قتل میں ملوث ہے ،جبکہ ملزم سید فرحت عباس عباسی شہید اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عثمان کے قتل میں بھی ملوث ہے۔