کراچی (جیوڈیسک) مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف پورے ملک میں آوازیں اٹھ رہی ہیں، جیل سے باہر ہوتا تو میں بھی کرپشن کے خلاف احتجاج کرتا اور پوارا شہر میرے ساتھ ہوتا۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمات کے سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ میں کراچی کا مئیر ہوں، ضمانت میرا حق ہے ۔ میں باہر آکر کراچی کی عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت پورے ملک میں بہت بگاڑ پیدا ہوا ہے ہمیں مثبت سوچ کے ساتھ آگے برھنا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ میں ایم کیو ایم پاکستان اور فاروق ستار کے ساتھ ہوں کسی میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ مجھ سے پارٹی تبدیل کرا سکے ۔ گورنر کی تبدیلی کا سوال تو صدر پاکستان سے کیا جائے ۔ میری خواہش ہے کہ میں باہر اکر کراچی شہر کی خدمت کر سکوں ۔ سانحہ کوئٹہ کی بھر پور مذمت وسیم اختر کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی دل خراش واقعہ ہے۔