کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں امن وامان کے لیے وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت کیلئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کے خط کا جواب وفاقی حکومت نے نہیں دیا۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے وفاقی حکومت کو خط بھیجا تھا۔
جس میں کراچی میں امن و امان سے متعلق وزیراعظم کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی درخواست کی گئی تھی لیکن وفاقی حکومت نے شرجیل میمن کے خط کا ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔ وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں اجلاس چار ستمبر کو کراچی میں ہوگا۔