کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اُسامہ اسپورٹس فٹ بال کلب اور رحیم محمڈن کے زیر اہتمام پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی میں جاری پہلا آل کراچی سید نواب شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 2 اہم میچوں کے فیصلے ہوگئے۔کھیلے گئے پہلے میچ میں سرحد اسپورٹس لانڈھی نے مد مقابل مضبوط حریف چنیسر محمڈن کو 5-2کے مارجن سے شکست دیدی۔
دوسرے میچ میں آل برادرز ملیر نے پاک جوہر ویسٹ کو 3-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا کھیل کے پہلے ہاف میں آل برادرز کو مختار احمد کے گول کی بدولت 1-0سے برتری حاصل تھی تاہم دوسرے ہاف میں پاک جوہر کو گول کرنے کے کئی یقینی مواقع ملے لیکن ان کے کھلاڑی گول اسکور کرنے میں مکمل ناکام رہے۔
دوسرے میں بھی آل برادرز کے کھلاڑیوں نے کھیل میں مزید بہتری لاتے ہوئے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جس کی بدولت اُن کے کھلاڑی سلمان اور ذوہیب اللہ نے ایک ایک گول اسکور کرکے اپنے ٹیم کو 3-0سے برتری دلا کر اگلے مرحلے میں پہنچا دیا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری سلیم شاہ،پرویز خان اور شہباز بلوچ نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر اختر ریاض مائیکل اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔