کراچی کی خبریں 15/2/2016
Posted on February 15, 2016 By Mohammad Waseem سٹی نیوز, کراچی
Karachi
میرٹ یقینی بنانیوالوں کا انتخاب بھی میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے ‘ ایم آر پی
سیاسی وابستگی ‘ چاپلوسی و رشتہ داری کی بجائے دیانتداری‘ کردار‘ تعلیم و تجربہ کو فوقیت دی جائے
قومی لائحہ عمل کو نیشنل ایکشن پلان کی طرح سیاسی مفادات کا شکار ہونے سے بچایا جائے ‘ امیر پٹ
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سرکاری افسران کی بیرون ملک تقرری کی نئی پالیسی اور انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری کے قومی لائحہ عمل کے مسودے کی منظوری پر تبصرہ کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ اقربا پروری کی وجہ سے نہ صرف وطن عزیز بیڈ گورننس کے مسائل سے دوچار بلکہ کرپشن میں بھی رو زافزوں اضافہ ہورہا ہے جبکہ با اختیار افراد کی جانب سے منظور نظر افراد و عزیزوں رشتہ داروں کی سرکاری ملازمتوں پر تقرری و ترقی کی وجہ سے بیرون ملک پاکستان کی بدنامی کے اسباب بھی پیدا ہورہے ہیں اسلئے دعا ہے کہ حکومتی نئی پالیسی اور قومی لائحہ عمل کو نیشنل ایکشن پلان کی طرح سیاسی مفادات کا شکار نہ ہو اور ان پرسیاسی و ذاتی مفادات کوفراموش کرکے ان کی روح کے مطابق عملدریقینی بنایا جائے اور میرٹ کو یقینی بنانے والوں پر مشتمل کمیٹی کا انتخاب بھی سیاسی وابستگی ‘ چاپلوسی ‘ رشتہ داری اور افادیت کی بجائے دیانتداری‘ کردار‘ تعلیم ‘ تجربہ اور صلاحیتوں کی بنیاد پر کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پٹی والا کی سماجی خدمات قابل توصیف و تقلید ہیں ‘ ہمدم ویلفیئر
پٹی والا اپنے محدود وسائل کے ساتھ دریا دلی سے عوامی و سماجی خدمات سر انجام دے رہے ہیں
پٹی والا جیسی شخصیات اور پیدا ہوجائیں تو معاشرے سے مایوسیوں و محرومیوں کا خاتمہ ہوسکتا ہے
ہمدم آرٹ پروڈکشن کی تقریب سے یحییٰ خانجی تنولی‘ اقبال چاند ‘روبینہ شاہین و دیگر کا خطاب
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کی سرپرستی میں ہمدم ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت عوام الناس کو معیاری و سستی تفریح کی فراہمی اور فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے ”ہمدم آرٹ پروڈکشن “ کا قائم کردی گئی اور ہارون حسین کو وائس چیئرمین جبکہ خالد محمود کو جنرل سیکریٹری منتخب کرلیا گیا ۔”ہمدم آرٹ پروڈکشن “ کے نو منتخب چیئرمین و سیکریٹری سے جی کیو ایم کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے حلف لیا جبکہ ہمدم ویلفیئر کے صدر نہال ملک ‘ چیئرمین روبینہ شاہین ‘عزیز صدیقی اوراقبال چاند نے نو حلف یافتہ عہدیداران کو انتخاب و حلف برداری پر مبارکباد پیش کی ۔ تقریب حلف برداری میں سینئر فنکار اختر شیرانی ‘ دعا ملک ‘ اسیر امام ‘ اخلاق احمد ‘علی مراد ‘ اقبال ٹائیگر ‘عرفان رضوی ‘ اکمل پراچہ ‘ نور محمد وارثی ‘ اے کیو میمن ‘ ابراہیم ‘ شبیر اسکالا تھیٹر والہ اور دیگرفنکاروں و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر مقررین نے روبینہ شاہین کو ہمدم آرٹ پروڈکشن کی تشکیل پر مبارکباد پیش کی اور گجراتی سرکار امیرسولنگی عرف پٹی والا کا شکریہ ادا کیا اور ان کی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پٹی والا اپنے محدود وسائل کے ساتھ جس دریا دلی سے عوامی و سماجی خدمات انجام دے رہے ہیں اور فن و فنکاروں کی سرپرستی کررہے ہیں وہ یقینا مثالیو تاریخ ساز ہی نہیں بلکہ قابل توصیف و تقلید بھی ہے اگر ہر فرد پٹی والا جیسا کردار اپنا لے تو یقینا اس ملک و معاشرے سے مایوسیوں کا مکمل خاتمہ ہوسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دہشتگردوں کی کمر توڑنے کے حکومتی دعوے جھوٹے ہیں ‘ راجونی اتحاد
حکمران عوام کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتے تو جھوٹ کے ذریعے خوش گمانی کا شکار بھی نہ کریں‘اقبال ٹائیگر
عوام کو ہر حال میں ہرحقیقت سے مکمل باخبر رکھنے کی پالیسی اپنائی جائے ‘ عارف راجپوت‘ عدنان میمن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ودیگرنے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب و کراچی آپریشن سے دہشتگردی اور جرائم میں یقینی کمی آئی ہے اور کراچی کی روشنیاں واپس لوٹ چکی ہیں‘ عوام بلاخوف و خطر بازاروں میں گھوم پھر رہے ہیںمگر اس کے باجود دہشتگردوں کی کمر توڑ دینے یا ان کا گٹھ جوڑ ختم کردینے کے دعووں کو خود دہشتگردوں نے ہی کراچی میں تھانے ‘ اسکول ‘ کالج اور رینجرز چوکی پر دستی بم حملوں کے ذریعے باطل ہی ثابت نہیں کیا بلکہ اپنی موجودگی اور فعالیت کا بھی ثبوت دیا ہے یہی نہیں بلکہ آئی بی کے سربراہ نے بھی پاکستان میں داعش کی موجودگی کا اعتراف کرکے اس کی موجودگی سے انکار کرنے والے وفاقی وزیر داخلہ کے جھوٹ کا پول اور سیکورٹی انتظامات و اداروں کی قلعی بھی کھول دی ہے جو عوام کیلئے تشویش انگیز ہے اور وہ مطالبہ کررہے ہیں جھوٹے دعووں کے ذریعے عوام کو خوش گمانی کا شکار کرنے کی بجائے ہر حال میں عوام کو ہر حقیقت سے باخبر رکھا جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ا یف سولہ طیاروں کا حصول پاکستان کا دفاعی تقاضہ ہے ‘سولنگی اتحاد
بھارت اپنی فطرت کے مطابق اس تقاضے کو پڑوسی ممالک کیخلاف جارحانہ عزائم نہ سمجھے‘ امیرسولنگی
بھارتی خوف اپنی فوج کی صلاحیتوں پر عدم اعتمادا ور افواج پاکستان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) امریکہ کی پاکستان کو ایف سولہ طیاروںکی فروخت پر رضامندی سے بھارت کے پیٹ میں اٹھنے والے مروڑ کو بلا وجہ و غیر ضروری قرار دیتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی و دیگر نے کہا ہے کہ ایف سولہ طیاروں کا حصول پاکستان کا دفاعی تقاضہ ہے مگر بھارت اپنی فطرت کے مطابق اس تقاضے کو پڑوسی ممالک کیخلاف جارحانہ عزائم سمجھ رہا ہے جو اس فطرت سے تو مطابقت رکھتا ہے مگر حقائق کے برخلاف ومنافی ہے جبکہ یہ حقیقت ہے کہ بھارت دنیا میں دفاعی ہتھیاروں کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے اور اسکی فوج کے پاس ہتھیاروں و طیاروں کا ذخیرہ پاکستان سے کہیں زیادہ ہے اس کے باجود پاکستان سے بھارت کا خوف اس کا اپنی فوج اور اس کی صلاحیتوں پر عدم اعتماد اور افواج پاکستان کی شجاعت و دلیری اورپیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صنف مخالف کیلئے وہی ویلنٹائن ڈے ہوتا ہے جب وہ باہمی نکاح کے بندھن میں بندھتے ہیں
ویلنٹائن کوصنف مخالف تک محدود کرنا اسکی توہین ہے ‘ این جی پی ایف
ویلنٹائن ڈے ہمارے محفوظ” کل ”کیلئے اپنا ”آج ”قربان کرنے والوں کے نام کیا جائے
ویلنٹائن ڈے پر منعقدہ سیمینار سے امیر پٹی ‘عمران چنگیزی ‘ حاجی امیر علی خواجہ و دیگر کا خطاب
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) محبت انسان کا بنیادی و فطری جذبہ ہے جس کا اقرار و اظہار زندگی کو طمانیت وسکون بخشتا ہے اور انسان کو بندگی کے احساس سے روشناس کراتا ہے مگر محبت کو محض صنف مخالف کیلئے محدود کرکے اس کے اظہار کیلئے سال میں محض ایک دن کی مخصوصیت محبت جیسے عظیم ‘ لافانی و بے مثال رشتے کی توہین ہے ۔ نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن کی جانب سے ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار بعنوان ”’اظہار محبت اور ویلنٹائن ڈے ” سے خطاب کرتے ہوئے این جی پی ایف کے سرپرست و ایم آر پی سربراہ امیر پٹی ‘ چیئرمین عمران چنگیزی ‘ وائس چیئرمین فیصل خان ‘ صدر عقیلہ غوری ‘ جنرل سیکریٹری حاجی امیر علی خواجہ و دیگر نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے اگر اظہار محبت کا دن ہے تو پھر اسے صرف صنف نازک تک محدود کرنے کی بجائے اس دن کا آغاز اپنے اعمال میں درستگی کے عہد کے ساتھ رب سے اپنی محبت کی تجدید سے کرنا چاہئے اور پھر اس دن کو درجہ بدرجہ والدین ‘ بہن بھائیوں ‘ پڑوسیوں ‘ رشتہ داروں ‘ احباب سے اپنے سلوک کی اصلاح اور راستگی کا پیمان کرکے ان سے اس کا اظہار کرنا چاہئے اور پاکستانیوں کو بالخصوص ویلنٹائن ڈے کواپنے ان محافظوں سے اظہار محبت کیلئے مخصوص کرنا چاہئے جو قوم کو دہشتگردی سے نجات دلاکر امن و تحفظ کی فراہمی اور سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے اپنا سب کچھ وار نے کے عزم کے ساتھ دیانتداری سے اپنے فرائض کی انجام دہی میں جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں اور ہمارے محفوظ ”کل ” کیلئے اپنا ”آج ” قربان کررہے ہیں ۔