کراچی (جیوڈیسک) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی سیکریٹری مسز حور مظہر کے اعلامیے کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ اِمتحانات 7 اپریل سے منعقد ہوں گے۔
ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی طلبہ و طالبات کے امتحانی مراکز کیلئے ٹائون کی سطح پر اسکولوں کا تعین کیا جائے گا۔
انہوں نے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبر کہ ’’اس سال امتحان مراکز جامعہ این ای ڈی، جامعہ کراچی اور ایکسپو سینٹر میں قائم کئے جائیں گے‘‘کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً ساڑھے تین لاکھ سے زائد امیدوار امتحانات میں شریک ہورہے ہیں جن کیلئے امتحانی مراکز جامعہ این ای ڈی، جامعہ کراچی اور ایکسپو سینٹر میں قائم کرنا ممکن نہیں۔