کراچی (جیوڈیسک) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی سیکریٹری مسز حور مظہر کے اعلامیے کے مطابق نویں و دسویں جماعت کے امتحانی فارم برائے 2015 ءجمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹفیس کے 10 فروری تک توسیع کردی گئی ہے۔
سیکریٹری بورڈ کے مطابق یہ سہولت گزشتہ دنوں شہر کی مخدوش صورتحال کے پیشِ نظر طلبہ ،طالبات اور والدین کے وسیع تر مفاد میں کی گئی ہے۔
اس سے قبل دہم جماعت کے امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس جمع کرانے کی تار یخ میں 12 جنوری سے 30 جنوری تک توسیع کی گئی تھی۔