کراچی (جیوڈیسک) ثانوی تعلیمی بورڈ میں میٹرک کے امتحانی فارم 26 مارچ کو جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
سیکریٹری بورڈ حورمظہرکے اعلامیہ کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحان برائے سال 2015 جو 7 اپریل سے شروع ہورہے ہیں۔
چیئرمین بورڈ فصیح الدین خان کی خصوصی ہدایت پر میٹرک(صرف کلاس دہم) سائنس و جنرل گروپ کے ریگولر و پرائیویٹ کے ایسے امیدوار جنہوں نے ابھی تک امتحانی فارم جمع نہیں کرائے ہیں وہ اپنے فارم 26مارچ تک جمع کراسکتے ہیں۔