کراچی میں میٹرک کے امتحانات آج سے شروع ہو رہے ہیں

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں میٹرک کے امتحانات آج سے شروع ہو رہے ہیں۔ جس میں تقریباً تین لاکھ پچیس ہزار امیدوار شرکت کریں گے۔ طلبا کے لیے چار سو تیرہ امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

جبکہ ایک مرکز قیدی طالب علموں کے لیے سینٹرل جیل میں بھی بنایا گیا ہے۔ میٹرک امتحانات کے حوالے سے کراچی بورڈ آفس میں 3 روز قبل پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے، جس کی صدارت چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ فصیح الدین خان نے کی۔

اس سال امتحانات میں تقریبا تین لاکھ پچیس ہزار امیدوار شرکت کریں گے۔ طلبا کے لیے چار سو تیرہ امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن میں طلبہ کے دو سو تئیس اور طالبات کے لیے ایک سو نوے سینٹرز بنائے گئے ہیں۔ قیدی طلباء کے لیے ایک امتحانی مرکز سینٹرل جیل میں بھی بنایا گیا ہے۔

سیکیورٹی کے لحاظ سے ایک سو سترہ امتحانی مراکز کو حساس قرار دیا گیا ہے، جبکہ امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ ایک سو چوالیس نافذ العمل رہے گی۔ آٹھ مراکز امتحانی پرچوں کی ترسیل کے لیے بنائے گئے ہیں، امتحانات کی نگرانی کے لیے 32اسپیشل ویجیلنس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

میٹرک بورڈ کی جانب سے دوران امتحان بجلی کی فراہمی کو بلا تعطل یقینی بنانے کے لیے کے الیکٹرک کو خط لکھ دیا گیا ہے۔