کراچی (جیوڈیسک) بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی میٹرک جنرل گروپ دسویں جماعت کے ریگولراور پرائیوٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ اقرا حفاظ گرلز سیکنڈری اسکول کی حافظہ حفظہ بنت قمر نے 776 نمبر لے کر پہلی، حفاظ گرلز سیکنڈری اسکول کی حافظہ عائشہ الیاس نے 765 نمبر لے کر دوسری۔
جبکہ ماما بے بی کیئر چلڈرن گارڈن اسکول کی طوبی عمران نے 756 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ امتحانات میں 25 ہزار 4 سو 70 امیدواروں نے شرکت کی، 16 ہزار9 سو 35 امیدوار تمام پرچوں میں کامیاب رہے، اس طرح کامیابی کا تناسب 61 فیصد رہا۔