کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی اور شہر کی 6 ضلعی بلدیاتی ادارے عید الفطر کی تعطیلات میں عوامی خدمت کے کاموں سے بالکل غافل رہیں، شہر کے برساتی نالوں کی فوٹو سیشن صفائی مہم بھی بند۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں 15 روز قبل ہونے والی 20 منٹ کی بارش میں شہر جل تھل ہو گیا تھا اور وزیر اعلیٰ سندھ نالوں کی صفائی کے لئے فنڈز کا اعلان کیا تھا اور کے ایم سی نے اس فنڈز کو ٹھکانے لگا نے کے لئے برساتی نالوں پر صفائی کا کام شروع کیا جبکہ شہر کراچی کی 6 ضلعی بلدیاتی اداروں کی سطح پر فنڈز نہ ملنے پر نالوں کی صفائی کے کاموں کا آغاز نہیں ہو سکا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے 11جولائی سے شہر کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے 150 ملی لیٹر بارش کی پیشنگوئی کے باوجود شہر کراچی میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام 30 بڑے برساتی نالوں کی صفائی عید کی تعطیلات متاثر رہی کمشنر کراچی کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا حکم بھی کے ایم سی اور 6 ڈی ایم سیز نے مسترد کردیا اور اس وقت شہر کے 30 بڑے برساتی نالوں سمیت 6 ڈی ایم سیز کے زیر انتظام برساتی نالے صفائی کے منتظر ہیں۔
واضح رہے کہ کے ایم سی اور ڈی ایم سیز نے عدالتی حکم کے باوجود 31 جون تک شہر میں لگے اشتہاری سائن بورڈزنہیں اُتار سکی سائن بورڈ سے صرف اشتہاری مواد پر مبنی پینا فلیکس اُتار کر خانہ پوری کی گئی ہے جو کہ شدید بارش اور تیز ہوائوں کے باعث انسانی جان و مال کے ضیاع کا سبب بن سکتا ہے۔۔۔۔۔۔